• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لاء ونگ کو بھیج دیا، ذرائع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے لاء ونگ کو بھیج دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے لاء ونگ کو بھیج دیا،  لاء ونگ سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کو رپورٹ دے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی اور مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید