• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کا مکھیوں سے موازنہ، عدنان صدیقی کا اپنے بیان پر اظہار افسوس

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کرنے پراظہار افسوس کرتے ہوئے اسے ’مذاق‘ قرار دے دیا۔

حال ہی میں عدنان صدیقی نے نجی ٹی وی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی، جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

تاہم اس پروگرام سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے سینیئر اداکار خواتین کا موازنہ مکھیوں سے کر رہے ہیں۔

جیسے ہی مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی بڑی تعداد نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں اس موازنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے پرائیڈ آف پرفارمنس پر سوال بھی اُٹھا دیے۔

خواتین کا مکھیوں سے موازنہ، عدنان صدیقی کا اپنے بیان پر اظہار افسوس

تاہم اب انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان کو مذاق قرار دے دیا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے حالیہ تبصرے کے حوالے سے بات کرنا چاہتا ہوں، جسے میں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا، نہ کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ’مکھی‘ کا لفظ بطور استعارہ استعمال کیا تھا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میرے الفاظ غلط طرح سے لیے گئے، میرا تبصرہ غیر ارادی طور پر دل آزاری کی وجہ بنا جس پر مجھےافسوس ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں مستقبل میں اس بات کا خاص خیال رکھوں گا کہ گفتگو کے دوران اپنے الفاظ واضح اور صاف انداز میں پیش کروں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید