• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو: رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے: رضا بشیر تارڑ

پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ اطفار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے: جنگ فوٹو
پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ اطفار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے: جنگ فوٹو

پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے۔

جاپان کی معروف کشمیری تنظیم کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے چیئرمین شاہد مجید ایڈوکیٹ نے جاپانی کشمیری پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

 افطار ڈنر میں ٹوکیو  میں مقیم پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خصوصی انعام ہے، یہ مہینہ نزول قران پاک کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی خاص برکتوں، ایک دوسرے سے خیر خواہی، جنت میں داخل ہونے کے راستے کا مہینہ ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ روزہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور وہی اس کا اجر دے گا رمضان کے مبارک مہینے میں ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے جس سے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی پیار و محبت بڑھتا ہے۔

تقریب میں نیشنل بینک آف پاکستان کے جنرل مینجر ظہیرالدین بابر، کمیونٹی ویلفئیر اتاشی عاشج لقمان، لارج ایمبیسڈر چوہدری آصف محمود سمیت کمیونٹی کی نمایاں ترین سیاسی سماجی دینی شخصیات نے اطفار ڈنر میں شرکت کی۔

ان میں قاری علی حسن علامہ شکیل ثانی، الحاج فواد مشتاق، مرزا خلیل بیگ،  فیاض الدین رضا احمد، رانا وحید قادری، رانا آفتاب عالم، رانا امتیاز عالم، سید نئیر شاہ،  یاسین خان، حضیفہ اسامہ چوہدری، اعجاز کمبوہ، عُکاشا اعجاز سکندر، پسیہ اسد خان، شہر یار سندھو، ڈاکٹر محمد ارشد چوہدری، طاہر محمود ایڈوکیٹ، خالد محمود میو، میاں رمضان صدیق، عبدالحمید رحمانی، خرم ایوب، مرزا اکرم بدر خان، جاپانی مسلمان حاجی محمد یونس، سید سلیم شاہ مہد سلطان۔ سید محسن عباس شاہ۔ حیدر علی شاہ۔ شیخ افتخار عامر چوہدری۔ انصر گجر راشد ۔بشیر شیخ ذولفقار علی۔ عربی نژاد پاکستان شہری وسیم کمبوہ نے شرکت کی۔

دعوت افطار کا آغاز زینت القرآ قاری علی حسن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا الحاج فواد مشتاق نے نعت رسول مقبول جبکہ علامہ شکیل ثانی نے دعا کروائی۔ 

تقریب کے میزبان شاہد مجید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کمیونٹی ممبران سمیت سفیر پاکستان اور آئے ہوئے تمام کشمیری جاپانی و پاکستانی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید