پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت ریکارڈ ساز دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1203 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 69 ہزار 619 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس ریکارڈ بلند ترین سطح 69 ہزار 720 پر بھی پہنچا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 33 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 15 ارب 31 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 138 ارب روپے بڑھ کر 9682 ارب روپے ہے۔
گزشتہ 1 سال میں 100 انڈیکس 30 ہزار پوائنٹس بڑھا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 68 ہزار 416 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔