کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277روپے 93 پیسے کا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 58 پیسے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دکھائی دی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی مرتبہ 100 انڈیکس نے 69 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر کے تاریخ ساز ریکارڈ قائم کر دیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ تاریخ ساز ریکارڈ پراختتام پزیر ہوئی ہے۔
100 انڈیکس 1203پوائنٹس کے اضافے سے 69 ہزار 619 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ کر بند ہوا ہے۔
گزشتہ 1 سال میں 100 انڈیکس 30 ہزار پوائنٹس بڑھا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 68 ہزار 416 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔