• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میاں اسلم اقبال : فوٹو  فائل
میاں اسلم اقبال : فوٹو  فائل

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں اسلم اقبال کی 18 مقدمات میں ضمانت 10 مئی تک منظور کرلی۔

 پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز خان صابی نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے گرفتاری کا خدشہ ہے، اسے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کےلیے راہداری ضمانت دی جائے۔

پشاور ہائیکورٹ نے میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید