• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک آدمی جو ریجیکٹ ہوا وہ اسمبلی میں بیٹھا ہے، اسد قیصر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایک آدمی جو ریجیکٹ ہوا وہ اسمبلی میں بیٹھا ہے، ان کے ضمیر ملامت نہیں کرتے۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، عدالتوں پر بہت دباؤ ہے، ضرورت ہے کہ وکلاء اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین دور ہے، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، آپ لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا بھیڑ بکریوں کی طرح زندگی گزارنی ہے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ یہ عملاً پولیس اسٹیٹ ہے، ایسے یہ ملک نہیں چلے گا، تحریک انصاف محبت کی جماعت ہے، ہم اس جبر اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں کو رہا کیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام اداروں کو آئین کے تحت دائرہ اختیار میں رہنا چاہیے، ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

قومی خبریں سے مزید