• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین—فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین—فائل فوٹو

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کے یومِِ تاسیس پر نکالی گئی ریلی کے موقع پر شعیب شاہین کے خلاف درج کیے گئے مقدمےمیں ضمانت منظور کی گئی ہے۔

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شعیب شاہین کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

عدالت نے شعیب شاہین کی ضمانت پر دلائل کے لیے فریقین کو 7 مئی کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیا۔

دورانِ سماعت وکیل سردار مصروف نے عدالت کو بتایا کہ شعیب شاہین کے خلاف یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ 1 مہینے میں 3، 4 مقدمات تو ہم پر ویسے ہی درج ہو رہے ہیں۔

جج نے شعیب شاہین سے کہا کہ چلیں مقدمات کے سبب آپ کا عدالت کا تجربہ تو ہو رہا ہے نا؟

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید