• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان پیکیج کے تحت 40 ارب کی سیل کا ہدف حاصل کرلیا، ذرائع

ساڑھے 12 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج 2024 کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز نے 40 ارب روپے کی سیل کا ہدف حاصل کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کی سیل تقریباً 44 ارب روپے تک پہنچ گئی، حتمی اعداد و شمار تک سیل میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت ابتدائی سیل ہدف 36 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، یوٹیلٹی اسٹورز نے نظرثانی سیل ہدف 4 ارب روپے اضافے کے ساتھ 40 ارب روپے کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 مارچ سے جاری رمضان پیکیج چاند رات تک جاری رہے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید