• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سواتنتریا ویر سوارکر کے لیے اپنا وزن 32 کلوگرام کم کیا، اس سے مر بھی سکتا تھا، رندیپ ہودا

بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو رندیپ ہودا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم سواتنتریا ویر سوارکر کی تیاری کے لیے اپنا وزن 32 کلوگرام تک کم کیا۔

اس حوالے 47 سالہ رندیپ نے ایک نئے انٹرویو میں کہا کہ انکا وزن خطرناک حد تک کم ہوا اور وہ مر بھی سکتے تھے کیونکہ انکی جسمانی ساخت میں کافی زیادہ تبدیلیاں آئی تھیں۔

اس سلسلے میں بار بار وزن کم کرنے کی وجہ سے ان پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل فلم سربجیت (2016) میں بھی وزن گھٹایا تھا اور اس بار تو ڈیڑھ برس تک انڈر ویٹ رہا اور مجھے چلنے پھرنے میں بھی تکلیف ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ ونیاک دمودر سوارکر ہندوتوا نظریات کے بانیوں میں سے ایک تھے انکی زندگی پر بنائی اس فلم میں رندیپ ہودا نے مرکزی کردار ادا کیا۔ جبکہ رندیپ خود ہی اس فلم کے ہدایتکار بھی ہیں۔ فلم اس سال 22 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید