• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں 20 منٹ گزارنا بھی مشکل لگ رہا تھا، رندیپ ہودا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے اپنی آئندہ آنے والی فلم سواتنتریا ویر سوارکر فلم کی تیاری کے حوالے سے اپنے تجربات پیر کو سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔ 

یاد رہے کہ وہ اس فلم میں وینائیک دامودر سوارکر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔  اپنی اس نئی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے متعدد تصاویر شیئر کیں جن میں وہ تصویر بھی شامل ہے جس میں وہ کالا پانی میں قید خانے کے اس سیل کا دورہ کیا جہاں سوارکر کو رکھا گیا تھا۔ 

انہوں نے اس حوالے سےانکشاف کیا کہ میں نے خود کو اس لاک اپ میں مقفل کیا تو محسوس ہوا کہ قید خانے میں کیا گزرتی ہے، ان کے مطابق قید خانے میں بیس منٹ گزارنا بھی بھاری پڑ رہا تھا۔ 

واضح رہے کہ آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی یہ فلم بھارت کی تحریک آزادی کے رہنما وینائیک دامودر سوارکر کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے۔

یہ فلم رندیپ ہودا کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ہوگی جس میں ان کے ہمراہ انکیتا لوکھنڈے مرکزی کردار ادا کریں گی، رندیپ ہودا فلم کے شریک مصنف بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید