• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، برطانیہ اور فرانس کا رویہ منافقانہ ہے، ایران

بشکریہ ایرانی میڈیا
بشکریہ ایرانی میڈیا

ایران نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کا رویہ منافقانہ قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ یہ ممالک کئی ماہ سے اسرائیل کو ناصرف غزہ کے قتل عام کی ذمہ داری سے بچا رہے ہیں بلکہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کو بھی جائز قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوجی اہداف کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

ایران کے سفیر کا کہنا تھا کہ آپریشن مکمل طور پر اپنے دفاع کے حق میں کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تو ایران ردعمل کا حق استعمال کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید