• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: مسافر بس کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

ایران کے شمال مغربی صوبہ اردبیل میں مسافر بس کے حادثے میں کم از کم 5 مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا نے ہلال احمر کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ مسافر بس صوبہ اردبیل کے شہر نمین سے صوبہ گیلان کے شہر استرا جارہی تھی۔

ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ بس پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر قریبی کھائی میں جا گری۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید