کراچی(جنگ نیوز) کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے۔ پرتگال کے اسٹار کی سالانہ تنخواہ 173 ملین پاؤنڈ ہے ۔ برازیل کے فٹبالر نیمار جونیئر سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالرز میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی سالانہ تنخواہ 86 ملین پاؤنڈ ہے ۔ سالانہ تنخواہ 85 ملین پاؤنڈ کے ساتھ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر ہیں ۔ وہ سعودی عرب کے الاتحاد کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ چوتھا نمبر فرانس کے کلیان ایمباپے کا ہے۔ ان کی سالانہ تنخواہ 62 ملین پاؤنڈ ہے ۔ ارجنٹائن کے لیونل میسی 55 ملین پاؤنڈ کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔