• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹی اورنان کی نئی قیمتوں کی خلاف ورزی ، جرمانے اورمقدمات

لاہور (خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہااے سیز اور پرائس مجسٹریٹس ہر علاقے کی شاپس، ہوٹلز اور تندوروں کو چیک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روٹی اور نان کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر درجنوں شاپس اور تندور مالکان کو جرمانے و اندراج مقدمات کر رہے ہیں۔ روٹی کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پر لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ و قصور میں صبح سے ابتک 2لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔ روٹی و نان کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر لاہور ڈویژن میں 26 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہورو قصور میں 100گرام روٹی کی قیمت 16روپے نان کی قیمت20 روپے مقرر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ، ننکانہ میں روٹی کی 15روپے اور نان کی 20روپے مقرر ہے۔
لاہور سے مزید