• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم سیکرٹری کادورہ کیمپ جیل ،بغیر یونیفارم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو وراننگ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ہوم سیکرٹری پنجاب نورالاامین مینگل نے کیمپ جیل لاہور کا اچانک دورہ کیا ۔ انھوں نے جیل کچن کا معائنہ کیا اور وہاں پر قیدیوں کے لیے تیار کیے گئے کھانے کا معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے قیدیوں کے لیے تیار کیے گئے کھانے کو خود کھا کر چیک کیا ۔ نورالامین مینگل نے جیل حکام سے کہا کہ کچن میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انھوں نے اس موقع پر کیمپ جیل میں قائم ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر داخل قیدی مریضوں سے خیریت دریافت کی ۔ہوم سیکرٹری پنجاب نے دفتری اوقات کے دوران بغیر یونیفارم ڈیوٹی پر موجود ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جوڈیشل ) کو وراننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین آفس وقت یونیفارم ضرور پہنیں ۔
لاہور سے مزید