• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کی پیشگوئی، حب ریلی کے آغاز میں ایک ہفتے کی توسیع

حب ریلی کے چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی
حب ریلی کے چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی

بلوچستان میں بارشوں کی پیشگوئی کی وجہ سے حب ریلی کے آغاز میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے، ریلی 21 کے بجائے 28 اپریل کو ہوگی۔

حب ریلی کے چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حالیہ بارشوں اور مزید بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے حب ریلی کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے ایک ہفتے آگے بڑھا دیا گیا ہے، ریلی اب 21 اپریل کے بجائے 28 اپریل کو ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ 51 کلو میٹر کا ٹریک تیار کیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے ٹاپ ریسرز شرکت کریں گے۔

چیف آرگنائزر نے شکوہ کیا کہ اس کھیل کو حکومتی سرپرستی حاصل نہیں، بلوچستان حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اس ایونٹ کو اپنے سالانہ اسپورٹس کلینڈر میں شامل کرے۔

حب ریلی کی انعامی رقم 50 لاکھ روپے پر مشتمل ہے جس میں پری پئیرڈ، اسٹاک، ویمنز اور ویٹرنز کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے، 26 کو ٹریک ریکی کیلئے اوپن کیا جائے گا 27 کو رجسٹریشن ہوگی اور 28 اپریل کو مقابلے ہوں گے۔

اس موقع پر ڈرائیور رونی پٹیل، ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ ریحان صدیقی، سندھ موٹر اسپورٹس کے سربراہ ندیم خان اور ویمن ڈرائیور دینا پٹیل بھی موجود تھیں۔

حب ریلی کی پریس کانفرنس جیو سوپر سے براہ راست نشر کی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید