• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں کل سے میٹرک کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔

 چیرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللّٰہ یوسفزئی کے مطابق صوبے بھر میں کل سے شروع ہونے والے امتحانات میں 8 لاکھ 81 ہزار سے زائد طلباء، 3 لاکھ 5 ہزار 108 طالبات حصہ لیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 8 بورڈز کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات کے لیے 3 ہزار 528 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

چیرمین پشاور بورڈ کے مطابق صوبے بھر میں میں پہلی بار تمام بورڈز ایک ساتھ امتحان لیں گے اور تمام امتحانی پرچے ایک جیسے ہوں گے۔

پروفیسر نصر اللّٰہ یوسفزئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز میں خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پشاور بورڈ کے تحت 1 لاکھ 78 ہزار 335 طلباء، 61 ہزار 879 طالبات امتحان دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید