منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ )آئی ایم ایف) سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے وزراء اور گورنرز نے ملاقات کی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے مرکزی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ہونے والی ملاقات میں شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے اثرات پر بات کی۔
محمد اورنگزیب نے اس موقع پر پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایم ایف اور دیگر بینکوں کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔
اعلامیہ کے مطابق انھوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی کوششیں جاری ہیں۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا موسمیاتی خطرات کے پیش نظر فعال اور ذمہ دار گلوبل فنانشل سیفٹی نیٹ کی ضرورت ہے۔ انھوں نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلیے آئی ایم ایف سے مدد کی درخواست کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ وسیع اور خسارہ کم کرنے والے حکومتی ملکیتی اداورں کی نجکاری کیلیے پرعزم ہیں۔
وزیر خزانہ نے ایک سے زیادہ مستحکم اور لچکدار عالمی مالیاتی نظام کی ضرورت پر زور دیا۔