• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک گینگسٹر ہلاک، ایک زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک گینگسٹر ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا،مقابلہ گذشتہ شب پاک کالونی کے ایم سی کٹ کے پاس ہوا ،فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم عبید عرف لنگڑا ہلاک جبکہ محمد احسان عرف موٹو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے2 پستول، ایمونیش اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ہے،پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ سے ہے اور ملزمان متعدد سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ہلاک ملزم عبید عرف لنگڑا دہشت گردی، ایکسپلوزیو ایکٹ، ناجائز اسلحہ و منشیات کے درج 7 سنگین مقدمات میں گرفتار بھی ہو چکا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔