• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد اور جان سے مارنے کی کوشش کا مقدمہ، شادی سے قبل گرفتار دولہے اسامہ کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے شادی سے قبل گرفتار ہونے والے دولہے اسامہ کی ضمانت منظور کرلی اور تیس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،تفتیشی افسر کے مطابق دولہے اسامہ کے خلاف نور فاطمہ نے خود کو ملزم کی بھابی ظاہر کرکے تشدد اور جان سے مارنے کی کوشش کا مقدمہ درج کروایا تھا،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے بیان میں بتایا ہے کہ مدعی مقدمہ اسکی بھابھی نہیں بلکہ چاچی ہیں، اسکے اور چاچا کی فیملی کے درمیان کچھ تنازعات پہلے سے موجود ہیں۔دریں اثنا جمشید کواٹرز پولیس کی جانب سے شادی کے روز دلہا اسامہ قریشی کی گرفتار ی گرفتاری کے خلاف بڑی تعداد میں اس کے رشتہ دار اور اہلخانہ د ولہا کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے اور احتجاج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا،اسامہ کے رشتہ داروں نے تھانے کے باہر میڈیا کو بتایا کہ مقدمہ اسکی بھابھی نے نہیں بلکہ اسکی چچی نور فاطمہ نے درج کروایا ہے،انہوں نے بتایا کہ اسامہ نے شادی کے لیے پی آئی بی کے علاقے میں ایک مکان کرائے پر لیا جہاں سے صبح 6 بجے پولیس اسے اٹھا کر لے گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید