کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک و قوم کے معماران کی تربیت کا دارمداراساتذہ کرام پر ہے، آپ پاکستان کے مستقبل کے ذمہ دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی و عثمان پبلک اسکول سسٹم کمیٹی کے چئیرمین منعم ظفر خان نے عثمان پبلک اسکول سسٹم کے 35سالہ تکمیل پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔مذکورہ تقریب میں 20سال یا اس سے زائد عرصہ ادارے سے منسلک رہنے والے ملازمین میںایوارڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔