• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ، امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلباء کے وسیع ترمفاد میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء میں شریک ہونے کے اہل ایسے امیدواروں کو امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے ایک اور موقع دیتے ہوئے ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمعرات 18 اپریل سے 23 مئی تک نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو پہلے ہی انٹربورڈ کراچی میں رجسٹریشن کراچکے ہیں۔