• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ سپر ہائی وے، گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا،تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح اچانک بھڑکنے والی آگ کی اطلاع پر پولیس اورفائر بریگیڈ حکام نے موقع پرپہنچ کر آپریشن کاآغاز کیا ،آگ کی شدت کے باعث اسے تیسرے درجہ کی ااگ قرار دی گئی اور مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا اور چھ فائر ٹینڈر ،ایک واٹر باؤزر اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ،پولیس کے مطابق فیکٹری بند تھی اور ایک چوکیدار ڈیوٹی پر موجود تھا،قوی امکان ہے کہ آگ کسی الیکٹرک بورڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔