• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن ویمنز نے تاریخ بنادی، ون ڈے میں 300 کا ہدف عبور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم ون ڈے میں 300 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ یہ کارنامہ اس نے جنوبی افریقہ کیخلاف ان کے ہوم گراؤنڈ میں انجام دیا۔ میزبان سائیڈ نے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 301 رنز بنائے ۔ کپتان لورا وولوارٹ نے ناقابل شکست 184 رنز بنائے۔ پہاڑ جیسا یہ ہدف سری لنکن بیٹرز نے اپنی لاجواب کارکردگی کی بدولت رائی بنا کر رکھ دیا اور 33 گیندوں پہلے ہی ہدف حاصل کر لیا۔ آئی لینڈر کی ویمنز ٹیم نے 301 رنز کے جواب میں 44.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے اور یہ ویمنز ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔ چماری اتاپتو نے قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے فتح گر اننگز کھیلی۔ وہ 195 رنز بناکر نا قابل شکست رہیں، اتاپتو کا اسکور ویمنز ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔

اسپورٹس سے مزید