• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی آدھے سے زائد خرابی بجلی شعبے کی نا اہلی، وزیر توانائی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز / جنگ نیوز) وزیر توانائی اویس لغاری کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی آدھے سے زائد خرابی بجلی شعبے کی نااہلی ہے ، پاور سیکٹر کے نقصانات 560 ارب روپے ،کروڑوں کے اضافی بل بھیجے جاتےہیں، افسران بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں، بجلی کمپنیوں کو چلانا حکومت کاکام نہیں، یہ کمپنیاں فروخت ہونی ہیں،آئی ایم ایف کے کہنے پر ہم کچھ نہیں کرتے۔ ادھر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ تین ہفتوں میں محکمے کی کمزرویوں کا جائزہ لیا، پاور سیکٹر کے نقصانات 560 ارب روپے تک ہیں، ہم نے پاور سیکٹر کیلئے اصلاحات تیار کی ہیں۔ان کا کہنا تھا افسران بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں مگر ہم کسی بجلی چور کا لحاظ نہیں کریں گے، بجلی چوری کی روک تھام میں معاونت پر ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کے مشکور ہیں۔انہوں نے مزید کہا ملک میں کروڑوں کے اضافی بل بھیجے جاتے ہیں، ملک بھر میں کنڈا سسٹم کا خاتمہ کریں گے اور اب بجلی چوروں پرکوئی رحم نہیں ہوگا۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا آپ کے بھائی بھی میپکو بورڈ میں ہیں؟ جس پر اویس لغاری نے جواب دیا میرے بھائی بھی نہیں رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید