• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کے ائیر پورٹ نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

نیو یارک(آئی این پی)اسکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے 2024کے لیے دنیا کے بہترین ائیر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کی ہے، جس میں ایک مسلم ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا ہے۔درحقیقت گزشتہ چند برسوں سے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کی جنگ قطر اور سنگا پور کے درمیان ہوتی رہی ہے۔گزشتہ سال سنگا پور نے 12ویں بار دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اس سال قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیر پورٹ نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔اس سے قبل 2021اور 2022میں بھی وہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکا ہے،قطر کا یہ ائیر پورٹ 2014میں تعمیر ہوا تھا اور اب مشرق وسطی میں بین الاقوامی ٹرانزٹ پوائنٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید