• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال گرمی معمول سے زائد نہیں ہوگی، زائد بارشیں متوقع ہیں، سردار سرفراز

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ رواں سال گرمی معمول سے زائد نہیں ہوگی، مون سون میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں آج تیز ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ کل سے موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمال کی جانب بڑھ چکا ہے، بلوچستان کے شمالی حصے میں کچھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں مزید ایک سے دو دن بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت پہاڑی علاقوں میں تیز بارش متوقع  ہے جبکہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں آج تیز ہوائیں چلتی رہیں گی اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 23 سے35 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں کل سے موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آئندہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 25 اپریل کو بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے بلوچستان سمیت بالائی سندھ میں بارش ہوسکتی ہے اور ملک کے بالائی علاقوں پر بھی یہ سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید