پاکستانی معروف اداکار و گلوکار فیروز خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ، انفلوئینسر علیزا سلطان میں بچوں کی حوالگی کیس کے معاملے پر تصفیہ طے پا گیا۔
فیروز خان اور علیزا سلطان کے درمیان ہونے والے اس سمجھوتے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی گئی تھی جس کے مطابق فیروز خان بیٹے سلطان کو اپنے پاس رکھیں گے جبکہ بیٹی فاطمہ اپنی والدہ علیزا سلطان کے پاس رہیں گی۔
علیزا اور فیروز کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق یہ دونوں والدین اپنے بچوں سے کسی بھی وقت فون یا ویڈیو کال کے ذریعے بات کر سکتے ہیں۔
ایسے میں علیزا اور فیروز کے دونوں بچے کبھی اپنی والدہ تو کبھی والد، اداکار فیروز خان کے ساتھ نظر آتے ہیں۔
سلطان اور فاطمہ نے عید اپنی والدہ کے ساتھ گزاری تھی جبکہ آج کل وہ اپنے والد فیروز خان کے ساتھ ہیں۔
فیروز خان نے کچھ دیر قبل اپنے دونوں بچوں کی ایک ساتھ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
اداکار نے ساتھ میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہم اس سارے پیسے کے ساتھ کیا کریں گے؛ ڈیڈی۔‘
خیال کیاجا رہا ہے کہ فیروز خان اپنے بچوں کے حوالے سے ان کی عیدی کے پیسوں کی بات کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان نے علیزا سلطان سے 2018ء میں شادی کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کے ہاں 2019ء میں پہلے بیٹے سلطان اور فروری 2022ء میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔
اس جوڑی نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022ء میں طلاق لے لی تھی۔