• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا امیگریشن نظام میں بہتر ی کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

وزیراعظم شہباز شریف —فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف —فائل فوٹو 

وزیِ راعظم شہباز شریف نے امیگریشن نظام میں بہتر ی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے۔

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے سے متعلق اجلاس میں وزیرِ اعظم نے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا، جبکہ کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کی آف لوڈنگ کی شکایت پر وزیرِ داخلہ نے خود ایئر پورٹس پر جا کر صورتِ حال کا جائزہ لیا۔

وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے اس سال انسانی اسمگلنگ، بیرونِ ممالک غیر قانونی سفر کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 451 افراد کو گرفتار کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یورپ کا غیر قانونی سفر کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید