• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلٹ باکس ووٹوں سے پہلے ہی بھرے جاچکے، ثمیرہ الہٰی


سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الہٰی نے الزام لگایا ہے کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جاچکے ہیں۔

ثمیرہ الہٰی نے پی پی 32 گجرات کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر تالا لگا کر باہر پولیس بیٹھی ہے۔

ثمیرہ الہٰی نے مزید کہا کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جا چکے ہیں، پولنگ کا عملہ مجبور اور بالکل بے بس ہے، پولنگ افسر جواب دینے سے قاصر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسیٰ الٰہی کا عملہ کاپیاں لے جا چکا، مخالفین نے بیلٹ باکس خود بھرے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید