• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصہ خوانی میں تزئین و آرائش کے کام میں مداخلت پر 12 افراد گرفتار

ا پشاور ( وقائع نگار) ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور رحمان خٹک کو شکایت ملی کہ قصہ خوانی بازار میں تزئین وآرائش کے کام کے دوران بعض افراد کام میں مداخلت کررہے ہیں جس کی وجہ سے کام میں خلل پڑرہا ہے جس پر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محموداکے ہمراہ گذشتہ شب قصہ خوانی بازار میں مڈ نائٹ آپریشن کیااس دوران انہوں نے قصہ خوانی بازار کے تزئین وآرائش کے کام میں مداخلت اور تجاوزات قائم کرنے پر 12 افرد کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن خان رازق میں پابند سلاسل کردیا اس دوران انہوں نے تاجروں کو تنبیہ کی کہ وہ کام کے دوران عملہ سے تعاون کریں اور انہیں بے جاتنگ نہ کیاجائے تاکہ تزئین ورآرائش کاکام وقت پر پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں
پشاور سے مزید