• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی لیبر ونگ کا مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے عالمی یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں سے یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سابق ممبر صوبائی اسمبلی پی ٹی ائی لیبر ونگ کے صوبائی رہنما عارف یوسف،لیبر ونگ کے صدر میاں نور محمد اکاخیل،جامداد خان صدر لیبر ونگ متھرا اور دیگر مزدور رہنما کر رہے تھے مظاہرین نے مزدوروں کو تحفظ دو مزدوروں کو حقوق د،و سب کا قیدی سب کا یار قیدی نمبر 804 کو رہا کرو کے نعرے لگائے اس موقع پر قائدین نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مزدوروں کی تحفظ حقوق اور ان کے جائز معاوضے کے ادائیگی کے حوالے سے مخلص ہےصوبائی نائب صدر لیبر ونگ عارف یوسف نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں بی پی ٹی ائی نے مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کیا اور موجودہ حکومت میں وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور نے کروڑوں وپے کتابوں کاپیوں اور تعلیمی اخراجات کیلئے مختص کر دیے ہیں اور مزدوروں کو اکاؤنٹ کے اکاونٹ بنا کر بینک کے ذریعے رقوم مزدوروں تک پہنچائی جائے گی اور ہر حقدار کو اس کا حق مل کے رہے گا پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ہر سطح پر مزدوروں کے ساتھ ہے۔
پشاور سے مزید