• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت صدر لیاقت علی خان جھگڑ ا اور دیگر عہدیداروں نے کی ۔ مظاہرین نے کہا کہ ہماری اپ گڑیڈیشن پر عمل درآمد کیا جائے ۔ ہمارا تیس فیصد کوٹہ کم کر کے اسسٹنٹ کو دیا جا رہا ہے جو کسی صورت منظور نہیں فوری طور پر تیس فیصد کا اعلامیہ واپس لیا جائے بصورت دیگر چار دن بعد صوبائی ایکشن کمیٹی کے فیصلے مطابق ائندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا جو ہمارے محکمہ اور عوام کیلئے تکلیف کا باعث بنے گا جبکہ واضح کیا کہ صوبائی ایکشن کمیٹی کی ہدایت پر پشاور میں چار روزہ علامتی ہڑتال شروع کی ہے۔