• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وفد کا دورہ فرنٹیئرفاؤنڈیشن،تھیلی سیمیا فیلوز سے ملاقات

پشاور(جنگ نیوز) امریکی وفد نے گزشتہ رو ز فرنٹیئرفاؤنڈیشن کا دورہ کیاجس میں پارسی، ہندو،عیسائی اور دیگر مذاہب کے افراد شامل تھے وفد کی قیادتجیک ہائے اور ان کی اہلیہ کیرل ہائےکر رہے تھے۔ وفد تھیلی سیمیا وہیموفیلیا وارڈ، جدید لیبارٹری اور بلڈ بینک سمیت دیگر سیکشنز گئے ۔تھیلی سیمیا وارڈ میں مریض بچوں سے ملاقات کی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرزمان نے ادارہ کی سرگرمیوںخصوصاً علاج معالجہ کی فراہم کی جانے والے بلامعاوضہ خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم بھی موجود تھے۔ امریکی وفد نے ادارہ کی خدمات کو سراہا۔جیک ہائے نے کہا کہ فرنٹیئرفاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کر کے بڑا کام سرانجام دے رہی ہے، انہوں نے فرنٹیئرفاؤنڈیشن کی جانب سے شروع کی گئی فنڈ ریزنگ مہم میں بھرپور حصہ ڈالنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔صاحبزادہ محمد حلیم نے وفد کے تمام ارکان کو یادگاری شیلڈز بھی دیں۔
پشاور سے مزید