سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کراچی تجاوزات کیس سماعت کےلیے مقرر کر دیا۔
تجاوزات کیس کی سماعت جمعرات کو کراچی رجسٹری میں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کردیے۔
وفاقی حکومت، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ نے رفاحی پلاٹوں سے قبضہ ختم کروانے سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔