• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز واقعہ انتہائی تکلیف دہ، یہ ناقابل برداشت صدمہ ہے: راجا ناصر عباس

قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ پمز اسپتال واقعہ انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت صدمہ ہے۔

پمز اسپتال پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ایک سیکریٹری ہیلتھ کو ہٹاکر آپ سمجھتے ہیں آپ نےکام کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جن کے بچے جھلس کر مر گئے ان کے والدین پر کیا گزری ہوگی، ان حکمرانوں کے کاموں کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ نے مزید کہا کہ سرکاری اسکول توقع پر پورا نہیں اترتے تو لوگ پرائیویٹ سیکٹر کا رُخ کرتے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر سرکاری اسپتال میں علاج نہ ہو تو لوگ پرائیویٹ اسپتال جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید