• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی: میلان میں ریسٹورنٹس پر کھانا اور آئسکریم پر رات 12 بجے پابندی کیلئے غور

میلان( نیوز ڈیسک)اٹلی کے شہر میلان میں رات 12بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ تنازع کی شکل اختیار کرگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میلان میں آئس کریم فروخت کرنے والوں نے شور کی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کے سلسلے میں رات 12بجے کے بعد آئس کریم بیچنے پر پابندی کے منصوبے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سٹی کونسل ہفتے کے پانچدن رات 12:30 بجے اور ہفتہ اتوار کو 1:30بجے کے بعد ریسٹورنٹس سے کھانا اور مشروبات کی فروخت پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اگر اس پابندی سے متعلق اجازت دے دی جاتی ہے تو اس کا اطلاق مئی میں ہوجائے گا۔ مقامی حکام کے مطابق رہائشیوں کی جانب سے شور کی شکایات پر ایسی تجویز سامنے آئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ا ٓئس کریم سمیت دیگر کھانوں پر وقت کی پابندی سے سڑکوں پر لوگوں کا رش کم ہوجائے گا اور یہ شور شرابہ کم کرنے میں مددگار ہوگا۔ دوسری جانب آئس کریم کے کاروبار سے جڑے افراد نے اس تجویز کو آئس کریم کے خلاف جنگ قرار دیاہے۔

یورپ سے سے مزید