• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ پورٹن میں مکان کی کھدائی کے دوران سونے چاندی کے 1,000 سکے برآمد

لندن(پی اے )سائوتھ پورٹن میں ایک مکان کی تزئین وآرائش کیلئے کھدائی کے دوران16ویں اور17 ویں صدی عیسوی کے سونے چاندی کے1,000 سکے برآمد ہوئے جنھیں اب نیلام کیلئے پیش کیا گیا اورڈیوک آکشن کی جانب سے کی گئی نیلامی میں یہ اپنی تخمینی قیمت سے دگنی قیمت پر 60,000پونڈ میں نیلام ہوگئے ۔کاٹیج کے مالکان رابرٹ اور بیکی فوکس جن کو یہ خزانہ ملا ہے کا اس رقم سے وہ اپنا مارگیچ ادا کریں گے فوکس ٹارچ لائٹ میں زمین کی کھدائی کررہے تھے جب انھیں مٹی کے برتن میں رکھے ہوئے یہ سکے ملے ،ان کی اہلیہ نے بتایا کہ سکے ملنے کے بعد فوکس نے کام جاری رکھا اورسکوں کا معائنہ دوسرے دن کیا، انہوں نے کہاکہ جب انہوں نے سکوں پر اس کی تاریخ جو واضح نظر آرہی تھی اور سونے کے سکے دیکھے تو وہ یہ سمجھ گئی تھی کہ یہ قیمتی ہیں۔ یہ سکے 2019 میں دریافت ہوئے تھے اور اس کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے بعد اسی سال ان کو واپس کئے گئے تھے، برٹش میوزیم کا کہنا ہے کہ یہ سکے 1642-51 کے دوران برطانیہ کی خانہ جنگی کے دوران اس کے مالک نے اپنی دولت کو محفوظ رکھنے کے لئے زمین میں دفن کردیا ہوگا، منگل کو ہونے والی نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت چارلس اول کی تصویر والے سونے کے سکے کی ملی اس کی قیمت کا اندازہ 2000 پائونڈلگایا تھا لیکن وہ 5000 پائونڈ میں نیلام ہوا۔

یورپ سے سے مزید