• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہزادہ ولیم اپنے بھائی شہزادہ ہیری کو کینسر سے متاثرہ اپنی اہلیہ شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن کے قریب نہیں جانے دے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دی کنگ کے مصنف کرسٹوفر اینڈرسن نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری اور کیٹ مڈلٹن ایک زمانے میں بہت قریب تھے اور ہیری کو اس کے کینسر کی تشخیص کی خبروں سے سخت دھچکا لگا ہے۔

کرسٹوفر اینڈرسن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شہزادہ ہیری کیٹ کے ساتھ دوبارہ رابطہ کرنا چاہتے ہیں لیکن پرنس ولیم اپنے بھائی کو اپنی بیمار بیوی کے پاس جانے نہیں دے رہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 22 مارچ کو پرنسس آف ویلز اور شاہ برطانیہ چارلس سوم کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا تھا کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اس وقت اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں۔

شہزادہ ولیم کی 42 سالہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت بیماری کی روک تھام کےلیے کیمو تھراپی کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک انتہائی جذباتی اور بے مثال ویڈیو پیغام میں برطانوی قوم کو یقین دلایا کہ وہ جلد تندرست ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ 75 سالہ بادشاہ چارلس بھی کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید