• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفح میں امریکی بموں کے استعمال کا خدشہ، اسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دی گئی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رفح میں امریکی بموں کے استعمال کے خدشے پر امریکہ نے اسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دی۔ 

اس حوالے سے واشنگٹن سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ کے 1800 اور 5 سو پاؤنڈ کے 1700 بموں کی ترسیل روکی ہے۔ 

امریکی حکام کے مطابق ہماری خصوصی توجہ 2 ہزار پاؤنڈ بموں کا استعمال روکنا ہے۔ 

امریکی حکام کے مطابق گنجان آبادی میں ان بموں کے اثرات روکنا ہے جو غزہ کے دیگر علاقوں میں دیکھے۔ 

امریکی حکام کے مطابق رفح حملے کے اسرائیلی فیصلے کے بعد امریکا نے ہتھیاروں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ 

امریکی حکام کے مطابق رفح میں امریکی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال پر دو اقسام کے بموں کی کھیپ روکنے کا فیصلہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید