• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی ہندی کمزور کیوں؟ منوج باجپائی کا دلچسپ جواب

فوٹو بشکریہ منوج باجپائی / انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ منوج باجپائی / انسٹاگرام

بھارتی اداکار منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور ہونے کی وجہ بتادی اور یہ بھی بتایا کہ انکی بیٹی کی ہندی آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے۔  

ہندی سنیما میں منوج باجپائی کے کیریئر نے کئی نشیب و فراز دیکھے، لیکن پھر بھی انہوں نے انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔ 

منوج باجپائی نے اپنی جاندار پرفامنس کی بنیاد پر مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی اور فلمی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائی۔ 

منوج ہندی میں اپنے ڈائیلاگ ڈیلوری کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں لیکن انکی بیٹی ان سے کچھ مختلف دکھائی دیتی ہیں۔ 

ایک تازہ انٹرویو کے دوران منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ کیونکہ میری بیٹی نے ہندی میں اچھے نمبرز لینا شروع کردیے اسکی ہندی میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے۔ 

جب ان سے سوال کیا گیا کہ انکی بیٹی آوا کی ہندی اتنی کمزور کیوں ہے؟ جس پر انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اسکول میں ہندی نہ بولے، حتیٰ کہ گھر پر ہم بھی ہندی نہیں بولیں تو مسئلہ تو ہوگا۔ پھر تو وہ ٹیلر سوئفٹ کو ہی سنے گی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید