• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین بحران کے فریقین کے درمیان مذاکرات پر زور

نیویارک(نیوزڈیسک)چین نے یوکرین بحران کے فریقین کے درمیان براہ راست رابطوں کو بڑھانے اور بحران کے حل کے لیے بات چیت کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ یوکرین بحران جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے حملوں میں اضافہ اور شہری ہلاکتیں ہورہی ہیں، انسانی صورت حال بدتر ہوتی جا رہی ہے جس پر چین کو گہری تشویش اور افسوس ہے۔سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات جتنی جلدی شروع ہوں گے اتنی ہی جلد امن آئے گا۔انہوںنے کہا کہ تنازعہ اور تصادم میں کسی کو فتح حاصل نہیں ہوتی۔ تمام تنازعات کا خاتمہ مذاکرات کی میز پر ہونا چاہیے۔

یورپ سے سے مزید