• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری مہندی خان مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے محفل کا انعقاد

گریٹر مانچسٹر / بولٹن (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی بولٹن کے صدر چوہدری ندیم اقبال سملہ کے سسر اور سماجی رہنما ذوالفقار خان کے والد چوہدری حاجی مہندی خان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب یہاں صغریٰ مسجد میں منعقد کی گئی جس میں گریٹر مانچسٹر سے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صغریٰ مسجد کے خطیب مولانا محمد طاہر نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے کوئی بھی ذی روح انکار نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا ماں باپ اس کائنات میں سب سے اچھے اور خوبصورت رشتے کا نام ہے جس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں اور جدائی کا غم لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا اگر دیکھا جائے تو موجودہ معاشرے میں یہ فساد بگاڑ خون خرابہ لوٹ کھسوٹ اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہم اپنی آخرت کو بھلا چکے ہیں اور اگر اسے یاد کیا جائے تو پھر کوئی وجہ نہیں یہ تمام تر خرابیاں برائیاں ختم نہ ہوسکیں۔ مولانا مشتاق نے کہا کہ آج امت مسلمہ دنیا کی اس نمود و نمائش میں اس قدر کھو چکی ہے کہ اس نے کبھی سوچا تک نہیں کہ جس طرح ہمارے آباؤ اجداد اس فانی دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے اسی طرح ہمیں بھی جانا ہے۔ ہر انسان کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ زندگی کسی بھی لمحے ختم ہو سکتی ہے۔ تقریب سے صوفی محمد رفیق اور اعجاز احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت افتخار احمد اور دیگر نے پیش کیا اور تقریب کے آخر میں مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
یورپ سے سے مزید