• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امان اللّٰہ خان مرحوم کی جدوجہد نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے، مقررین

برسلز(عظیم ڈار)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے معروف مجاہد آزادی اور بانی رہنما امان اللہ خان کی 8ویں برسی کی یاد میں ایک بین الاقوامی آن لائن سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت امان اللہ خان مرحوم کے قریبی دوست اور JKLF کے قائم مقام چیئرمین راجہ مظفر نے کی.نظامت کے فرائض لندن سے JKLF کے سیکرٹری جنرل پروفیسر عظمت خان نے ادا کیے۔سمپوزیم میں قائد تحریک امان اللہ خان کے قریبی ساتھی معصوم انصاری کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا۔سمپوزیم میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان زون کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی سمیت مختلف اہم شخصیات نے اپنے اپنے خطابات میں مرحوم امان اللہ خان کی تحریک آزادی اور کشمیریی قوم کےلیے قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ سپوزیم میں سردار حلیم خان، صدر امریکہ زون،تنویر چوہدری، یورپی زون کے صدر، فن لینڈ،تحسین گیلانی، صدر یوکے زون، لندن،انجینئر قاسم کھوکھر، نیویارک) ( رابعہ مجیب کیلر، امریکہ،نگہت عزیز، اولڈہم،فاطمہ میر، ڈیلاس، TX،USA،صابرہ سلطانہ طاہرہ توقیر،اسلم مرزا، ڈاکٹر عارف کسانہ، حافظ مظہر اقبال نعیمی، اشفاق قمر، مسعود میر، محمودبھٹی، صہیب خان، عمر زمان، وحید خان اور دیگر شرکا نے بھی امان خان کی جدوجہد کو نئی نسل کےلیے مشعل راہ قرار دیا۔مقررین نے امان اللہ خان کی کشمیر کاز کے لیے غیر متزلزل وابستگی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے آزادی کے لیے جاری جدوجہد اور چیلنجوں کے مقابلے میں اتحاد اور عزم کی اہمیت پر بھرپور روشنی ڈالی۔ سمپوزیم میں کشمیریوں اور کشمیر کاز کے حامیوں سمیت دنیا بھر کے شرکاء نے شرکت کی، جو امان اللہ خان کی میراث کو عزت دینے اور تحریک آزادی سے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ یہ تقریب ایک شاندار کامیابی تھی، تقریب میں شرکاء نے یکساں طور پر امان اللہ خان کی یاد میں متنوع آوازوں اور نقطہ نظر کو اکٹھا کرنے پر منتظمین کی تعریف کی۔ آخر میں قاہد تحریک امان اللہ خان، شہیدان کشمیر ، زونل چیف آرگنائزر یورپ شبیر جرال کی والدہ صاحبہ، نائب صدر یورپ ذون فاضل مغل اور دیگر کارکنان جو دنیا فانی سے انتقال کرگئے تھے.انکی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یورپ سے سے مزید