• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈہم میں 28 سالہ نوجوان گرفتار، آتشیں اسلحہ برآمد

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن(ابرار حسین) گریٹر مانچسٹر پولیس نے رہائشیوں کی اطلاع کے مطابق اولڈہم کے ایک علاقے سے 28سالہ نوجوان سے آتشیں اسلحہ برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ 25اپریل کی شام 5.30 بجے اس وقت پیش آیا جب گریٹر مانچسٹر پولیس نےتحقیقات کے دوران ایک ایسے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت کرنے پر قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر واقع ایک مقامی چپس شاپ کی کھڑکی کو نقصان پہنچا جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ آتشیں اسلحہ کی وجہ سے ہوا ہے۔ پولیس نے کئی گھنٹے تک آس پاس کی سڑکوں کو بند رکھ کر پوچھ گچھ کرنے پر ایک گاڑی بھی برآمد کی ہے پولیس کے ڈی سی آئی لونڈ سے بوتھ نے کہا ہے کہ "یہ ایک خوفناک واقعہ تھا اور اس طرح کے واقعات ہم گریٹر مانچسٹر کی سڑکوں پر برداشت نہیں کریں گے۔جس کے نتیجے میں شدید واقع یا موت ہو سکتی تھی لیکن خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اس سلسلے میں جائے وقوعہ پر موجود ہے اور کچھ دنوں تک وہاں رہے گی اور اس کے ساتھ ساتھ پولیس گشت بھی بڑھا دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ میں منٹن اسٹریٹ اور آس پاس کے علاقے کے مکینوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جنہوں نے پولیس انکواری کرنے پر بھرپور مدد کی۔ ہم اپنی کمیونٹیز محفوظ رکھنے کے لیے ہمیشہ عوام کی رپورٹوں اور انٹیلی جنس پر عمل کریں گے۔
یورپ سے سے مزید