• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈر سے 1 ارب روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور، لنڈی کوتل (نامہ نگار، نمائندہ جنگ ) چیف کلکٹر کسٹمز خیبر پختونخوا سعید اکرم نے کلکٹریٹ اپریزمنٹ کی جانب سے پاک افغان طورخم بارڈرسے 1 ارب روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے واضح کیاہے کہ سمگلنگ کسی بھی راستے سے کی جا رہی ہو ہر قیمت پر اس کا راستہ روکا جائے گا وہ گزشتہ روز کسٹم ہاؤس پشاور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر کلکٹر اپریزمنٹ امجد الرحمن، ڈی سی طورخم حسیب باجوہ سمیت دیگر کسٹم عملہ بھی موجود تھا چیف کلکٹر سعید اکرم نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائے گی جس پر کلکٹر اپریزمنٹ امجد الرحمن نے ڈی سی حسیب باجوہ کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دیں ۔ زیرو پوائنٹ پر افغانستان سے آنے والی ایک مشکوک گاڑی کو جب روکا گیا اور اس کی جامع تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 18 کلوگرام ہیروئن اور 14 کلوگرام ائس برامد کی گئی جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 1 ارب روپے بتائی جاتی ہے ۔ ڈی آئی خان میں ہونے والے پے در پے واقعات میں وہیں لوگ ملوث ہیں جن کے مفادات کو نقصان پہنچتا تھا ۔ بڑی حد تک ہم نے سمگلنگ پر قابو پا لیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب زیادہ تر سامان قانون قانونی طریقے سے ا ٓرہا ہے اور پچھلے سال کی نسبت اس سال ریوینیو میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پشاور سے مزید