• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو انتظامیہ ورکروں کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے،حاجی محمد اقبال

پشاور(وقائع نگار )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبرپختونخوا کے چیئرمین حاجی محمد اقبال نے کہا ہےکہ پسکو انتظامیہ دانستہ طور پر ورکروں کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے۔یونین ورکرز کے جائز حقوق کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں گریگی ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف سرکلوں کے وفود سے اقبال لیبر کمپلیکس پشاور میں بات چیت کرتے ہوئےکیا۔اگر پسکو انتظامیہ نے جلد از جلد باضابطہ میٹنگ کا اہتمام نہ کیا۔تو صوبائی ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس بلا کر جس میں سخت فیصلے کئے جائیں گے۔
پشاور سے مزید