• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں‘ ایوب زکوڑی

پشاور(جنگ نیوز)ورلڈ بزنس اینجل انویسٹرز فورم نے لندن اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز ڈبلیو بی اے ایف فنانشل انکلوژن کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور کے صدر ایوب خان زکوڑی نے بطور ڈبلیو بی اے ایف سینیٹر اور کنٹری چیئر شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی۔تقریب میں 22 ممالک کے کنٹری چیئرز، سینئر سینیٹرز اور بین الاقوامی شراکت دار وں نے حصہ لیا۔پروگرام کا ایجنڈا تنظیم کی نئی کوششوں، بین الاقوامی کمیٹیوں کے قیام اور دنیا بھر میں سمارٹ فنانس اور اینجل انوسٹمنٹ کے ذریعے خودروزگاری کو فروغ دینے پر مشتمل تھا۔ایوب زکوڑی نے پاکستان کی قابل تحسین کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ باصلاحیت نوجوانوں پر مشتمل آبادی والا ملک ہے جہاں دنیا بھر کیلئے سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔انہوں نے عالمی سرمایہ کاروں اور مالیاتی رہنماؤں سے اپیل کی کہ پاکستان کی اہم جغرافیائی پوزیشن، ابھرتے ٹیلنٹ، اور سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
پشاور سے مزید