پشاور ( وقائع نگار )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں گندم کی خریداری کے حوالے سے گوداموں کا معائنہ کیا گیا گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ خوراک حکام کے ہمراہ گندم کی خریداری کے حوالے سے کوہاٹ روڈ پرگوداموں کا معائنہ کیا۔ انھوں نے اس حوالے سے ہدایت کی کہ گوداموں میں کیڑے مار سپرے جلد از جلد کیا جائے تاکہ گندم کو اچھے طریقے سے سٹور کیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا ئیں گی اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات مکمل کر دیئے گئے ہیں۔